مسلم لیگ ق :انٹرا پارٹی انتخابات آج شجاعت صدر ،سالک سینئر نائب صدر طارق حسن سیکرٹری جنرل کے امید وار

مسلم لیگ ق :انٹرا پارٹی انتخابات آج  شجاعت صدر ،سالک سینئر نائب صدر  طارق حسن سیکرٹری جنرل کے امید وار

لاہور(نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ق)کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہفتہ کو ہوں گے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین پارٹی کے مرکزی صدر کے امیدوار ہوں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر ،طارق حسن مرکزی جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ نے بطور پارٹی جنرل سیکرٹری کام کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد طارق حسن اس عہدے کے لئے سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹرمحمد امجد پنجاب کے چیف آرگنائزر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار شافع حسین جبکہ (ق)لیگ لاہور کے صدر کے لئے میاں وحید، سینئر نائب صدر کے لئے چودھری عرفان اور جنرل سیکرٹری کے لئے ندیم پہلوان امیدوار ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں