بھارتی بحریہ کا کوئی جہاز ہمیں نشانہ بنانیکی پو زیشن میں نہیں :پاک بحریہ
کراچی (مانیٹرنگ نیوز )پاکستان نیوی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے ۔ افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ پرسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز ابھی اس قدر قریب نہیں کہ پاکستان کو نشانہ بناسکے ، تمام شہر اور شپنگ لین محفوظ ہیں۔