پاکستان ریلوے :عید الاضحی پر کراچی سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
کراچی (این این آئی) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے عید الاضحی کے موقع پر کراچی سے 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عید کے دوران اضافی مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون دوپہر 1 بجے روانہ ہو کر 3 جون کو لاہور پہنچے گی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 7:30 بجے روانہ ہو کر 5 جون رات 1:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری ٹرین 4 جون رات 7:30 بجے روانہ ہو کر لاہور 5 جون کی شام 5:30 بجے پہنچے گی۔واضح رہے کہ ان اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔