بجلی پیداوار کے تمام سرکاری پلانٹس بند، آنیوالے دنوں میں سستی بجلی کا حصول ممکن

بجلی پیداوار کے تمام سرکاری  پلانٹس بند، آنیوالے دنوں  میں سستی بجلی کا حصول ممکن

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے ، آنے والے دنوں میں سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا۔

 بجلی کی پیداوار کے تمام سرکاری ملکیت والے پلانٹس بند کر دیئے ، ملکی خزانے پر 7 ارب روپے سالانہ کا بوجھ ختم ہوگا، 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کر دئیے ہیں، 9 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں 140ارب روپے کمی کی، 5 سال میں یہ نقصانات مکمل ختم ہوجائیں گے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ایف بی آر نے 78 اعشاریہ 4 ارب کے محاصل وصول کیے ، صنعتی شعبے میں بجلی کی قیمت 31 فیصد سے زائد کم کی گئی۔ ہم نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی، اس اقدام سے 3 ہزار ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔ 3 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا آدھا عمل مکمل کرلیا، ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں تیل اور گیس کی متعدد دریافتیں ہوئی ہیں، اس سے انرجی سکیورٹی میں بہتری آئی ہے ، ای اینڈ پی کمپنیوں نے تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کا کہا ہے ، یہ کمپنیاں 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عزم رکھتی ہیں۔ اورنگزیب نے کہا ریاستی ملکیتی ادارے قومی خزانے پر 800 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں