ٹیرف اصلاحات 5سالہ منصوبہ ،معیشت کیلئے بہتر:وزیر خزانہ

ٹیرف اصلاحات 5سالہ منصوبہ ،معیشت کیلئے بہتر:وزیر خزانہ

لاہور (دنیا نیوز )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ٹیرف ریفارمز 5 سال کا منصوبہ ہے ، یہ اہم قدم ہے اس سے معیشت پر اچھا اثر پڑے گا ، ڈیڑھ سال پہلے ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں ، اب معاشی استحکام آیا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے ہر چیز کو لے کر آگے بڑھنا ہے ، جو چیز اوپر گئی آج تک نیچے آتا نہیں دیکھا ، بنیادی اصلاحات پر خصوصی تو جہ دی گئی ہے ، ہم نے ایک ڈائریکشن آف ٹریول بتا دی ہے ، ہم معیشت کو آہستہ آہستہ ٹیکس نیٹ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، بہت کم نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں ، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کومزید نیچے لایا جا سکے ، ڈیڑھ سال قبل ایل سیز نہیں کھل رہی تھیں ، شرح سود اپنے عروج پر تھی ، ہم نے ڈائریکشن کو درست کر کے دکھایا ، ہم سپر ٹیکس کو کم کرنا چاہتے ہیں ، ان کا کہنا تھا ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے اٹھا کر فنانس ڈویژن میں لے آئے ہیں ، اسی لیے ٹیکس ریفارمز پالیسی کو 5 سال کے لیے مقرر کیا گیا ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کوئی ڈرامائی چیز نہیں ، جوں جوں سال گزرے گا مزید ٹیکس لگیں گے ، یہ اسٹیٹس کو ، بجٹ ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ، معیشت جب بڑھ رہی ہوتی ہے ، پیداوار منفی میں جا رہی ہو تو گروتھ ممکن نہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں