نان فائلرز پر گاڑی وجائیداد خریدنے،بینک اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی

نان فائلرز پر گاڑی وجائیداد خریدنے،بینک اکاؤنٹ کھولنے پر پابندی

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)نئے بجٹ میں نان فائلرز کے رقوم نکلوانے پر ٹیکس شرح مزید بڑھا دی گئی اسکا مقصد نقد لین دین کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

بینک سے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح دوگنی کر دی گئی کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد کی بجائے 1 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، صرف ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والوں کو مالی لین دین کی اجازت ہو گی نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، نان فائلرز سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکے گا نان فائلرز کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت سے محروم کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں