ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ میں اضافہ مزدور کی اجرت 37 ہزار برقرار

 ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ میں اضافہ  مزدور کی اجرت 37 ہزار برقرار

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)حکومت نے نئے بجٹ میں کم سے کم اجرت نہ بڑھا کر مزدور کو محروم کر دیا۔ مزدور طبقہ کیلئے کم سے کم اجرت کو 37 ہزار کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جبکہ عالمی بینک کے مطابق 3 ڈالر رومیہ کمانے والے انتہائی غریب ہونگے ، دوسری جانب حکومت نے گزشتہ دنوں ہی چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تنخواہ 5سوفیصدبڑھا کر 13 لاکھ روپے مقرر کر دی ۔ ارکان پارلیمنٹ کیلئے بھی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا لیکن کم سے کم اجرت کو نہیں بڑھایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں