ایران کے بعد سب کی باری آئیگی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ایران اسرائیل جنگ پر ردعمل میں کہاکہ ہمیں ایران کے ساتھ نہ صرف کھڑا ہونا چا ہئے بلکہ اسکے دفاع کیلئے بھی آگے۔
آنا چاہئے ،ایران او ائی سی کا ممبر ہے اگر عالم اسلام اور او آئی سی کھڑا نہیں ہوگا تو سب کی باری آئیگی ، دہشت گرد اسرائیل امریکہ اور یورپ کا پالتو غنڈا ہے ، یہ نہ صرف عالمی امن کے لئے خطرہ بلکہ تیسری عالمی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے ،فرقہ وارانہ یا مسلکی وابستگی کی آڑ میں اس پر خاموش رہنا نہ صرف جرم عظیم بلکہ اسرائیل کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔