حضر ت عثمان غنی ؓکایوم شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
لاہور(اے پی پی)خلیفہ سوئم،پیکر جود و سخاسیدنا حضر ت عثمان غنیؓ ذوالنورین کایوم شہادت آج 18ذوالحجہ بمطابق15 جون بروز اتوار انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔
مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک بھر میں جلسے ،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی ۔مقررین حضر ت عثمان غنیؓ کے فضائل ،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری ، بے مثال فتوحات اورسنہرے کردار و کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرینگے ۔ یوم شہادت کے سلسلہ میں اخبارات و جرائد خصوصی اشاعت کا اہتمام جبکہ ریڈیو،ٹی وی ودیگر ذرائع ابلاغ بھی خصوصی پروگرام پیش کرینگے ۔