مون سون 23 جون تک متوقع، لاہور میں گرمی میں کمی

مون سون 23 جون تک متوقع، لاہور میں گرمی میں کمی

لاہور، اسلام آباد(بلال چوہدری،نیوز ایجنسیاں)محکمہ موسمیات نے مون سون کے 23 جون کے آس پاس شروع ہونے اور ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے۔۔۔

 ادھر تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بارش ا ورآسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 12 مویشی ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ،سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپورتھل اورتربت میں 48 ،جہلم اوربھکرمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔دوسری طرف لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ہیٹ ویو کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں جلدی امراض ،دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس چڑھنا ، چکرانا اورنیم بیہوشی کے مریض رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں ، گزشتہ سات روز میں شہر کے پانچ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے 1100سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز لاہور میں بادل چھائے رہے ، گرمی کی شد ت میں کمی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں