حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت  انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور(نیوز ایجنسیاں)خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کا یوم شہادت گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیاجن میں داماد رسولؐ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مقررین نے امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں