44لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات

پشاور(دنیا نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گردے ، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے اور جان لیوا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کئے گئے ہیں، صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے ، اسی طرح تعلیم کا بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 سے 363 ارب روپے کر دیا گیا۔