گلگت:باراتیوں کی کار دریا میں جا گری، دولہا سمیت 6 جاں بحق

گلگت:باراتیوں کی کار دریا میں جا گری، دولہا سمیت 6 جاں بحق

گلگت(نیوز ایجنسیاں)گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں باراتیوں کی کاردریا میں جا گری، دولہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل شینبر چھلت بالا سے گزرنے والے بر ویلی روڈ پر چھلت نگر میں باراتیوں کی کاردریا میں گرنے سے دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ، بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ سواریوں سے بھری کار خطرناک موڑ کاٹتے بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر تین سو فٹ نشیب میں بہنے والے دریا میں جاگری ۔ حادثے کا شکار خاندان کا تعلق چھلت بالا ٹائون سے بتایا جا رہا ہے جو اپنے بیٹے کی نکاح پرتقریب کے بعد واپس گھر آرہے تھے ۔ کار میں 3 سگے بھائی اور انکے 4بیٹے سوار تھے ،ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے 4لاشوں اور11سالہ زخمی کو جائے حادثہ سے نکال لیا اور پی ایچ کیو ہسپتال گلگت پہنچا دیا ،دریامیں بہہ جانے والے دیگردو افراد کی تلاش جاری ہے تاہم پانی کے تیزبہائو پر تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں