سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آ ج ہونگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،اے پی پی) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے، دونوں ایوانوں میں بجٹ پر بحث کی جائے گی، ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج صبح 11 بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا ،بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی ،فنانس بل کی منظوری 26 جون کو دی جائے گی۔