ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی ،بیٹاجاں بحق ،باپ زخمی

ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی ،بیٹاجاں بحق ،باپ زخمی

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)تیزر فتار ٹرک نے جی ٹی روڈپرایس اے گارڈن کے قریب موٹر سائیکل سوار کوٹکر ماردی ،بیٹا جاں بحق اور باپ شدیدزخمی ہوگیا۔

 بتایا گیا ہے کہ مدینہ مارکیٹ مریدکے کا جواں سالہ تاجر شیخ عمر زاہد اپنے والد شیخ زاہد پپی کے ہمراہ لاہور سے موٹر سائیکل پرواپس مریدکے آ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو پر کے ایف سی کے قریب تیزر فتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شیخ عمر زاہد سڑک پر گرا اور ٹرک اس کے اوپر سے گزر گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ والد شیخ زاہد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا،ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں