کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال ،سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ گرفتا ر
راولپنڈی (خبر نگار) محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کو گرفتار کر لیا، امان اللہ خان پر اختیارات کے ناجائز استعمال،کرپشن،سرکاری فنڈز میں مبینہ طور پر خوردبرد، غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے ۔
ٹیم نے چھاپہ مار کر دفتر سے اہم ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا ،امان اللہ کے خلاف متعدد شکایات پر کئی ماہ سے تحقیقات جاری تھیں، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔