سندھ :غیر ترقیاتی اخراجات،کئی محکموں کے بجٹ میں اضافہ

سندھ :غیر ترقیاتی اخراجات،کئی محکموں کے بجٹ میں اضافہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں مختلف محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اربوں روپے کا اضافہ کرلیا۔ کئی محکموں میں 90 سے 100 فیصد تک بجٹ بڑھادیا گیا ۔

اس سلسلے میں حاصل کردہ معلومات کے مطابق سندھ حکومت  نے نئے سال کے بجٹ میں مختلف محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے ۔گزشتہ سال محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا غیر ترقیاتی بجٹ 23 ارب تھا جس کو نئے مالی سال میں 40 ارب 90 کروڑ کردیا گیا ہے اور محکمہ انویسٹمنٹ کا 4 ارب 66 کروڑ کے غیر ترقیاتی بجٹ کو 10 ارب 75 کروڑ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ بلدیات کے غیر ترقیاتی بجٹ ایک کھرب 90 کروڑ سے بڑھاکر 2 کھرب 10 کروڑ ،محکمہ توانائی 62 ارب 43 کروڑ سے بڑھاکر 68 ارب ،اسپیشل ایجوکیشن کا 11 ارب 64 کروڑ سے بڑھاکر 13 ارب،محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ 10 ارب 59 کروڑ سے بڑھاکر 11 ارب 30 کروڑ ،محکمہ ٹرانسپورٹ کا 7 ارب 60 کروڑ سے بڑھاکر کر 11 ارب کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح محکمہ سیاحت و ثقافت 8 ارب 34 کروڑ سے بڑھاکر 9 ارب 66 کروڑ ،محکمہ ڈیزاسٹر کا بجٹ ایک ارب 96 کروڑ سے بڑھاکر 2 ارب 80 کروڑ اور محکمہ یوتھ افیئر کا بجٹ ایک ارب 48 کروڑ سے بڑھاکر ایک ارب 87 کروڑ کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں