جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں، پیرکو مخصوص نشستوں کا کیس ملتوی ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں، جسٹس جمال خان مندوخیل والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد اسلام آباد سے فوری بلوچستان اپنے آبائی علاقے روانہ ہو گئے ۔
سپریم کورٹ کے ججز، وکلا برادری اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے ان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعائیں کی گئیں۔ جسٹس جمال مندوخیل مخصوص نشستوں کے جاری اہم آئینی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ ہیں، ان کی غیر موجودگی کے باعث پیر کو اس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔