پاکستان نے جنگ بندی کا کسی سے مطالبہ نہیں کیا:دفترخارجہ

پاکستان نے جنگ بندی کا کسی  سے مطالبہ نہیں کیا:دفترخارجہ

اسلام آباد(کے پی آئی)پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے متعلق دعوؤں کی دوٹوک الفاظ میں تردیدکردی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ پراپیگنڈا کررہے ہیں کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا ۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واقعات کی ترتیب یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان نے کسی سے بھی جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا،پاکستان اس وقت جنگ بندی کیلئے رضا مند ہوا جب دس مئی کی صبح سوا آٹھ بجے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے آگاہ کیا کہ اگر پاکستان چاہتا ہے تو بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی رضا مندی کی تصدیق کی جس کے بعد صبح نو بجے سعودی وزیر خارجہ نے بھی اسحاق ڈار کو کال کر کے بھارت کی اسی بات سے آگاہ کیا اور وہی تصدیق چاہی جو پہلے امریکی وزیر خارجہ لے چکے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں