سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے ، باپ بیٹے سمیت 3ملزم ہلاک
لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں باپ بیٹے سمیت 3 ملزم ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کاہنہ میں سی سی ڈی کو دو موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع ملی تو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا،اس دوران ملزموں کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے دو ملزم 55سالہ فضل الرحمان اور اسکابیٹا 25سالہ امیر عباس زخمی ہوئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے ۔ دونوں موٹر سائیکل پر وارداتیں کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ۔ دوسری جانب شاہدرہ میں سی سی ڈی اہلکار ملزم طاہر کو ریکوری کیلئے لیجارہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جس سے ملزم طاہرزخمی ہوگیااور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔