پی ٹی آئی کی تحریک تمام تحاریکوں سے مختلف ہوگی: رؤف حسن
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا کہ پارٹی کی آئندہ تحریک گزشتہ تمام تحاریک سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ تحریک کسی مخصوص مقام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ملک گیر سطح پر پھیلائی جائے گی۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ماضی میں ہم تحریک کے لیے کسی ایک جگہ کا انتخاب کرتے تھے جیسے مینار پاکستان، سنگجانی یا ڈی چوک لیکن اس بار تحریک کا آغاز نچلی سطح سے ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوگی، پھر تحصیل، ضلع، صوبہ اور آخر میں قومی سطح تک جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔