پاکستان ایران میں مذہب ، محبت کا اٹوٹ رشتہ قائم :ایرانی سفیر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
اس موقع پر دونوں ر ہنماؤں نے پاک ایران مثالی دوستی ، دونوں ممالک میں حکومتی اور عوامی سطح پر پائی جانے والی مذہبی عقیدت و احترام اور مستقبل میں تجارت سمیت دونوں ریاستوں کی ترقی و خوشحالی کے کیلئے ممکنہ اقدامات و تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ،گورنر کنڈی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ایران نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیکر دوستی کو ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا ، بعد ازاں ایرانی سفیر نے عشائیہ پر گورنر خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے ایران کا ساتھ دے کر ملی اتحاد اور اسلامی بھائی چارے کا ثبوت دیا، ایران پاکستان تمدن ، مذہب اور محبت کے نہ ٹوٹنے والے رشتہ میں جڑے ہیں ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلہ کے حوالہ سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ایرانی سفیر کو پھول پیش کئے جبکہ ایرانی سفیر نے گورنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔