اسلام آبادہائیکورٹ:بلوچ طالبعلم کی بازیابی درخواست پررجسٹرارآفس کااعتراض دور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے بلوچ طالبعلم سعیداللہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔۔۔
گزشتہ روز درخواستگزارجہانزیب خان کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ جبری گمشدگی درخواست راہگیر بھی دائر کرسکتا ہے ،رجسٹرار آفس اعتراض غیر ضروری ہے ،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔