سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ سستی ہونیکا امکان

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ: بجلی 1 روپیہ 80 پیسے فی یونٹ سستی ہونیکا امکان

اسلام آباد(دنیا نیوز)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپیہ 80 پیسے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا علامیہ کے مطابق ڈسکوز کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، درخواست میں 53 ارب روپے سے زائد کا ریلیف صارفین کے لیے مانگا گیا تھا۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے مالی سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی تھی، منظوری کی صورت صارفین کو فی یونٹ 1 روپے 80 پیسے کا ریلیف ملے گا۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا، اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سرکلر ڈیٹ 780 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ اتھارٹی نے بجلی کی صنعتی گروتھ میں اضافے کے سوال اٹھائے، ڈسکوز کا کوئی بھی سی ای او اتھارٹی کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں