دو شہید جوانوں کی آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

دو شہید جوانوں کی آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

سانگھڑ ، محراب پور (نمائندگان دنیا) بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سنجھورو کے بہادر سپوت پاک آرمی کے جوان محمد عمران ولد شاہ محمد شیخ کی آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔

 نماز جنازہ میں پاک فوج کے بریگیڈیئر کاشف ،افسران، شہید کے اہل خانہ، شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ادھر بلوچستان سے کراچی آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شہید 4 فوجی جوانوں میں سے نوشہرو فیروز کے علاقے مٹھیانی کے رہائشی جوان احسان ملک کی مٹھیانی کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں ، سیاسی، سماجی رہنماؤں اور ورثا نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں