27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی، سینیٹر فیصل واوڈا

27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی، سینیٹر فیصل واوڈا

واضح بتا رہا ہوں ضرورت پڑنے پر 28ویں ترمیم بھی آئے گی، جو کہا پورا ہورہا سہیل آفریدی علی امین کے راستے پر چلے تو یہ بھی جائیں گے ، دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے میرا تجزیہ ابھی تک ٹھیک ہی جارہا ہے ،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم آئے گی،پھر میں واضح بتا دیتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر 28 ویں ترمیم بھی آئے گی،میں نے جو کہا اللہ کی مہربانی سے وہ پورا ہورہا ہے ،دنیا نیوزکے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کے بارے میں کہا ہے کہ سیاست میں آگے دیکھنا ضروری ہے ، 27ویں آئینی ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی، کوئی مشکل نہیں ہو گی،نمبر پورے ہیں،ممکن ہے ایک نمبرکی ضرورت پڑجائے ،نمبر ایک آدھ اوپر نیچے ہو سکتا ہے ،قانون بنانا پارلیمان کا کام ہے ، ضرورت ہوئی تو قانون سازی بھی ہوگی،27ویں ترمیم پر پارلیمان میں بحث بھی ہو گی،ممکن ہے اسی ماہ کے آخر تک پاس ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا میری نظر میں بلاول بھٹو نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ٹویٹ کیا ہے ، بلاول بھٹو نے بند کمروں والی بات نہیں کی سب عوام کے سامنے رکھ دیا ۔،ججوں کی عمر کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر77سال کی عمرمیں سیاست دان کام کرسکتا ہے توججز،پولیس،فوج میں کیوں نہیں، پاکستان کی ضرورت کے حساب سے اُنہیں بھی کام کرنا چاہیے ۔ہوسکتا ہے چیف جسٹس کی مدت بھی تین سال کردی جائے ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو عمران خان ہی ہٹائیں گے اور حکومت ان کو سپورٹ کرے گی۔ اب بدمعاشی کے موڈ میں آئیں گے تو پھینٹا بھی لگے گا اور پابندی کی طرف جائیں گے ۔سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے راستے پر چلے تو یہ بھی جائیں گے ۔18 ہویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہورہی اس میں کچھ ترمیم کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں