ایک دوسرے کا احترام ضروری

 ایک دوسرے کا احترام ضروری

گوجر خان(این این آئی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ دنیا بڑی مختصر ہے۔

 یہاں کسی نے ہمیشہ نہیں رہنا، اس لیے جو وقت ملا ہے اسے پیار، محبت، عزت اور احترام کے ساتھ گزاریں۔ ایک دوسرے کی عزت کریں اور ایسا ماحول قائم کریں جو سب کے لیے خوشگوار ہو، کیونکہ جب ماحول اچھا ہوگا تو لوگوں کی زندگیاں بھی پرسکون ہوں گی۔ پی پی 9 میں ایک کارکن کے جنازہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان سے محبت کریں، اسی میں ہم سب کی عزت و وقار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں