جی بی اسمبلی انتخابات 24جنوری کوہونگے ،شیڈول جاری
کاغذات نامزدگی 15دسمبر کو جمع ہونگے ،صدرآصف زرداری نے منظوری دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کردیاگیا، 24 جنوری کو پولنگ ہوگی،کاغذات نامزدگی 15 دسمبر کو جمع کرائے جائیں گے ، امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی،30 دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہوگی اور 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیئے جائیں گے ،جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے 12 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے ، جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔