ایئر پورٹس پر اوورسیز پاکستانیز کی معاونت کی جا ئیگی ،چودھری سالک
وفاقی وزیر سے ڈائریکٹر جی ٹیک کی ملاقات،پاک امر یکاوفد میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیزچودھری سالک حسین نے کہا پاکستان کے ایئر پورٹس پر بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کی جا ئیگی جس کیلئے وزارت کے خصوصی افسروں کو بڑے ایئرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا، جو وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کریں گے ۔انہوں نے جی ٹیک کے عالمی سطح پر وفود کے پروگراموں کو سراہا۔ جی ٹیک کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریلیشن شپ لیاقت علی تتھال نے وفاقی وزیر کو پاک امر یکا ٹریڈ اینڈ بزنس ڈیلیگیشن میں شرکت کی دعوت دی ۔ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں سمیت عالمی کاروباری سٹیک ہولڈرز کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔