عواب علوی اوراہلیہ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا،ریکارڈعدالت طلب

عواب علوی اوراہلیہ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا،ریکارڈعدالت طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتویکردی۔

 دوران سماعت وکیل درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کے صاحبزادے عواب علوی اور ان کی اہلیہ کے بیانات گزشتہ سماعت پر ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، کم از کم عواب علوی اور ان کی اہلیہ کے اکاؤنٹس بحال کیے جائیں۔ وکیل نے مزید استدعا کی کہ روز مرہ کے اخراجات کے لیے کم از کم 10 لاکھ روپے نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں