پی ٹی آئی سے مذاکرات کیخلاف آواز اٹھاؤں گا، خواجہ آصف
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، بانی پی ٹی آئی کا اپنی ذات کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، پانچ بڑوں کی بیٹھک کیلئے دیانت داری اہم ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے ، کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہامفاہمت اور گفتگو کیلئے ایجنڈا کون طے کرے گا، بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔ میری پارٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔خواجہ آصف نے کہا میرا نہیں خیال پی ٹی آئی مذاکرات میں پیش رفت کرسکے گی۔انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جوان شہید ہوئے پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر ان کے گھر نہیں گیا، پی ٹی آئی والے شہدا کے خون کیساتھ نہیں کھڑے تو میں ان کے ساتھ مذاکرات کروں؟۔