خودکشی کی کوشش میں زخمی طالبہ ہسپتال سے ڈسچارج

خودکشی کی کوشش میں زخمی  طالبہ ہسپتال سے ڈسچارج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونیوالی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی 21سالہ طالبہ فاطمہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

طالبہ فاطمہ اہلِ خانہ کے ہمراہ ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ فاطمہ کو 5 جنوری کو جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 11 جنوری کو اسے مزید علاج کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا کہ طالبہ کے دورانِ علاج مختلف آپریشنز کئے گئے ،جن میں ریڑھ کی ہڈی و دیگرہڈیوں کی سرجریز شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے طالبہ کو مکمل طبی سہولیات فراہم کیں اور حالت میں بہتری آنے پر اسے گھر روانہ کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں