وزیراعظم کی آڈیٹر جنرل پاکستان کو آڈٹ نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ اور اخراجات کی نگرانی کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو آڈٹ نظام کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر منتقل کرنے کے احکامات دے دئیے ۔
وزیراعظم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل پاکستان کو بجٹ اور اخراجات کی نگرانی کی ذمہ داری دی اور پارلیمانی کمیٹی، وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل پاکستان کو بجٹ میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔شہباز شریف نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو آڈٹ نظام ڈیجیٹل کرنے کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کو آئی ٹی کے لیے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر جنرل کی ایک اور گریڈ 19 کے دو ڈائریکٹرز کی اسامیوں کی تشکیل دی گئی ہے ۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ جون 2026 تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ڈی جی اور ڈائریکٹرز کی اسامیوں کی منظوری حاصل کی جائے اور وزارت خزانہ سے بجٹ لے کر افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے ۔