دہشتگردوں کی حمایت امریکاکا2ہزار افغان ڈیپورٹ کرنیکا فیصلہ
سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیموں کے حمایتی 20ہزار افغان شہریوں کی فہرست تیار فہرست دسمبر میں افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد تیار کی گئی:ذرائع
اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) سوشل میڈیا پر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے اور ان کا سوشل میڈیا چلانے پر امریکا نے 2 ہزار افغان شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔باوثوق سفارتی ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مجموعی طور پر 20 ہزار افغان شہریوں کی ایک بڑی فہرست تیار کی گئی، ان میں سے امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کو بے دخل کیا جائے گا، یہ فہرست دسمبر میں ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد تیار کی گئی۔ فہرست میں شامل افغان شہریوں نے سوشل میڈیا پر افغان حملے کو سراہا، پاکستان میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کی بھی تعریف کی، ان میں کچھ ایسے افراد شامل ہیں جو امریکا رہ کر ٹی ٹی پی کے سوشل میڈیا پیجز بھی چلا رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی ایسے افغان شہری مقیم ہیں جو اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔