40ارب کا صحت پروگرام:ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے ڈاکٹر ہی نہیں

40ارب کا صحت پروگرام:ہسپتالوں کی نگرانی کیلئے ڈاکٹر ہی نہیں

15افسر اور ملازمین کی تعیناتی، منظور شدہ 80اسامیوں میں 60سے زائد خالی ہیں کشمیر، جی بی میں فیلڈ مانیٹرنگ و ٹیکنیکل افسر کی 1، 1، اسلام آباد میں دو اسامیاں خالی

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی وزارت قومی صحت کے صحت سہولت پروگرام میں ہسپتالوں کی نگرانی و مریضوں کو علاج کا جائزہ لینے کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں، پروگرام میں 15افسران اور ملازمین کام کر رہے ، 60سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں ۔ اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور علاج کی سہولیات کے جائزہ کیلئے ٹیکنیکل افسر موجود  نہیں ۔ صحت سہولت پروگرام کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 80ہے ۔ وفاقی حکومت نے دو سال 2028 - 2027کیلئے 40ارب روپے کے صحت سہولت پروگرام کی منظوری دی ہے ۔ اسلام آباد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک اسسٹنٹ، دو کمپیوٹر آپریٹرز، تین نائب قاصد اور ایک ڈرائیور کام کر رہا ہے ، آزاد کشمیر میں کوئی ٹیکنیکل و مانیٹرنگ افسر موجود نہیں،گلگت بلتستان میں دو افسران کام کر رہے ۔ فیلڈ مانیٹرنگ و ٹیکنیکل افسران کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک، اسلام آباد میں دو اسامیاں خالی ہیں، پروگرام میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی ایک اسامی خالی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام محمد ارشد نے ٹیکنیکل افسروں اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے حوالے سے دنیا کے سوالات کا پیغام موصول ہونے کے باوجود جواب نہیں دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں