ارشد شریف قتل کیس:بیوہ کی کارروائی جاری رکھنے ، ملزمان کی طلبی کی استدعا

ارشد شریف قتل کیس:بیوہ کی کارروائی جاری رکھنے ، ملزمان کی طلبی کی  استدعا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سینئر صحافی ارشد شریف شہید قتل کیس میں ان کی بیوہ صومیہ ارشد نے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔

صومیہ ارشد نے دائر درخواست میں ازخود نوٹس پر کارروائی جاری رکھنے کی استدعا کرتے ہوے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ نمٹانے کے بجائے شہید کی والدہ کی جانب سے نامزد 9 ملزمان کو عدالت طلب کر کے جواب طلبی، کینیا میں موجود ملزمان کی پاکستان میں جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ عدالت سے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں