این سی سی آئی اے کی اپیل منظور، صحافی کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ کالعدم

این سی سی آئی اے کی اپیل منظور، صحافی کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سینئر صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

 عدالت نے اس سے قبل این سی سی آئی اے کی دائر پہلی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کر دی تھی، دوسری بار دائر اپیل عدالت نے تسلیم کر لی۔ خالد جمیل کے خلاف مقدمہ دوبارہ قابل سماعت ہو گیا اور تحقیقات یا قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں