سی پیک روڈ پر ندی کے پل کو دھماکے سے جزوی نقصان
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)سی پیک روڈ پر واقع ندی کے پل کو دھماکے سے جزوی نقصان ہوا ہے ۔ پنجگور کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع ندی کے پل پر دھماکا ہوا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
گزشتہ شب دہشتگردوں نے سی پیک روڈ پر واقع رخان ندی کے پل کے پاس دھماکا خیز مواد نصب کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ اس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی شروع کر دی ، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کے ہمراہ جاری ہیں ۔