ڈیرہ بگٹی :تبری 1کنویں میں کامیاب گیس دریافت کا باضابطہ اعلان
کوئٹہ(این این آئی)ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کلچس ساؤتھ بلاک کے تبری-1 کنویں میں کامیاب گیس دریافت کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔
یہ کلچس ساؤتھ بلاک میں پہلا کامیاب کنواں ہے ، جو قومی سطح پر گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک حوصلہ افزا سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے ۔ تبری-1 کنواں گزشتہ برس کھودا گیا اور اسے 7,170 فٹ کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ابتدائی ٹیسٹنگ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔