بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اورسردرہنے کاامکان
اسلام آباد،ایبٹ آباد،چناری (اپنے رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں )ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلو رہنے کا امکان ہے ۔
صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے ، ادھر ہرنو اور باڑیاں کے مقامات سے گلیات کے داخلی راستے سیاحوں کے لیے کھل گئے ہیں اوررابطہ سڑکیں تاحال شدید برفباری کے باعث بند ہیں جبکہ شدید برف باری کے دوران پیدل لیپہ جاتے ہوئے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے پانچ افراد پاک فوج اور مقامی لوگوں کے سرچ آپریشن کے بعد سولہ گھنٹے بعد بحفاظت داؤکھن ٹاپ سے بازیاب کر لیے گئے ۔