بھارتیوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین چیلنج

بھارتیوں کی غیر قانونی امیگریشن عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین چیلنج

2025 میں23830 اور 2024میں85119بھارتی گرفتار کیے ، امریکی حکام مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں شہریوں کو قانون شکنی پر مجبور کیا ، ٹائمز آف انڈیا

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین چیلنج بن گیا ، امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ہوشربا انکشافات سے نا اہل مودی کا نام نہاد ترقی اور خوشحالی کا فریب زدہ اور کھوکھلا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ۔ ٹائمز آف انڈیا نے بھی امریکی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کی تصدیق کر دی،امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق 2025 میں 23830 بھارتی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے ، 2024 میں امریکی حکام نے 85119 بھارتیوں کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، ٹائمز آف انڈیا لکھتا ہے کہ مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکنی کے راستے اختیار کرنے پر مجبور کر دیا، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق زیادہ تر گرفتار بھارتی ملازمت اورزیادہ تنخواہ کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقوں سے امر یکا جا رہے تھے ۔ عالمی سکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیر قانونی امیگریشن، سمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو خطرہ قرار دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں