حیدرآباد سکھر موٹروے سیکشن تھری کی تعمیر کیلئے کنسلٹنسی سروسز معاہدے کی منظوری
اسلام آباد( ایس ایم زمان) این ایچ اے نے حیدرآباد سکھر موٹروے سیکشن تھری (ایم-6) کی تعمیر کے لیے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کے جائز ے سے متعلق کنسلٹنسی سروسز کے معاہدے کی منظوری دے دی ۔
این ایچ اے فیصلے کے مطابق یہ کنسلٹنسی معاہدہ ای ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کی کنسلٹنسی لاگت 3 کروڑ 45 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں تمام ٹیکسز شامل ہیں۔ فیصلے کے مطابق کنسلٹنسی خدمات کا مذکورہ معاہدہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد،رول 42 (ڈی)کے تحت ٹینڈرنگ کے ذریعے دیا گیا ہے ۔