پاکستان،سویڈن کامائننگ شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مائننگ شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سویڈش سفیر نے کہا ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے ، ریکو ڈک میں سویڈش کمپنیاں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔علی پرویز ملک نے کہاحکومت منرلز شعبے کی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، چیلنجز کے باوجود ریکو ڈک منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی ۔ملاقات میں علی پرویز ملک نے سویڈش مائننگ کمپنیوں کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ سویڈش سفیر نے کہا امید ہے اس سال مزید سویڈش کمپنیاں پاکستان منرل فورم میں شرکت کریں گی۔