مریم نواز راشن کارڈ:محنت کشوں کیلئے موبائل فون نمبر درستگی کا طریقہ کار جاری

مریم نواز راشن کارڈ:محنت کشوں  کیلئے موبائل فون نمبر  درستگی کا طریقہ کار جاری

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے مریم نواز راشن کارڈ کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے موبائل فون نمبر درستگی کا طریقہ کار جاری کر دیا۔

ایسے محنت کش قریبی بینک آف پنجاب کے برانچ لیس ایجنٹس UBL Omni، HBL Konnect یا Alfa Pay کے پاس جا کر اپنی شناخت کی تصدیق، درست موبائل فون نمبر درج کرائیں جس کے بعد وہ کیش وصول کر سکتے ہیں۔ جنہیں راشن کارڈ نہیں ملا اور موبائل فون نمبر غلط درج ہے وہ قریب ترین بینک آف پنجاب برانچ میں موبائل فون نمبر درست کرائیں۔ او ٹی پی کوڈ موصول ہونے پر وہ قریبی ایجنٹ سے رقم وصول کر لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں