ریڈیو پاکستان حملہ کیس ،تفتیشی افسر صو بائی اسمبلی میں طلب

ریڈیو پاکستان حملہ کیس ،تفتیشی  افسر صو بائی اسمبلی میں طلب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔۔۔

 جس میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شریک نہ ہوئے جبکہ سی سی پی او پشاور، ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوشن حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں 14 رکنی کمیٹی میں سے صرف 5 اراکین اسمبلی موجود تھے ، کمیٹی نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نامزدگی سے متعلق امور پر مشاورت کی اور استفسار کیا کہ چالان میں سہیل آفریدی کی نامزدگی کیسے کی گئی ۔اجلاس کے دوران ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے تفتیشی افسر کو بھی اسمبلی میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو شواہد سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کیس میں نامزد کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں