انسانی سمگلنگ سیکنڈل:اداکارہ دیدار کے شوہر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک بھرتیوں کے سیکنڈل میں سٹیج اداکارہ دیدار کے گرفتار شوہر جہانزیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت سے تفتیش کیلئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ایف آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں الزام ہے کہ ملزم نے بیرون ملک بھرتیوں اور ملازمت کا جھانسہ دے کر ہزاروں افراد کو لوٹا۔