سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور کرلی اور اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرفراز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔وکیل صفائی نے بتایاکہ اس مقدمہ کی تفتیش مکمل ہوچکی ، دو ملزموں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد اور محمد عثمان کی ماتحت عدالت ضمانت منظور کر چکیں ، ملزم سرفراز چودھری سے بھی ریکوری ہوچکی ہے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم سرفراز چودھری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔