یو اے ای بارے افواہیں بے بنیاد

یو اے ای بارے افواہیں بے بنیاد

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں مالی تعاون سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

قومی امن کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کے تحت غلط فہمیوں کو بروقت دور کیا گیا اور عوام کو حقائق سے آگاہ رکھا گیا،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر جنگ کو روکنے کے لیے مو ثر سفارتی کوششیں کیں۔انہوں نے جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران پر حملے سے قبل افغانستان کے راستے پاکستان پر حملہ کرانے کی کوشش کی گئی جس کے پیچھے اسرائیل اور بھارت کے عناصر کارفرما تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں