عوام کو مزیدریلیف دینگے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام کو مزیدریلیف منتقل کرے گی ۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر 129ارب روپے کی سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا،حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں، اسے بتایا ہے کہ عوام کو سبسڈی فراہم کرنا ضروری ہے ۔