ریلوے مسافروں کو ریلیف دیا

ریلوے مسافروں کو ریلیف دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور آپ سے مہنگا پٹرول برداشت نہیں ہو رہا؟،4 ہفتوں میں حکومت نے عوام کو 130 ارب سبسڈی دی، پبلک ٹرانسپورٹ فری کردی اور کیا کرے ؟۔

ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود ہم نے ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد اضافہ نہیں کیا، وزیراعظم کا حکم تھا کہ ٹرینوں کی تعداد بڑھائو مگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے ، ایف بی آر کی وجہ سے 800 ارب کا شارٹ فال ہے ، اس پر ہمیں غور کرنا چاہیے ، میں ان لوگوں میں سے نہیں کہ ہر بات کا دفاع کروں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں